یوسف حسن 29 مئی 1948ء کو جہلم کے نواحی قصبے کالا گجراں میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج فار ایجوکیشن سے بی ایڈ کرنے لاہور آ گئے۔ اس کے بعد انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا۔ بطور لیکچرر ان کی پہلی تعیناتی 1975 میں گورنمنٹ کالج چکوال میں ہوئی۔وہاں سے 1980ء میں گارنمنٹ کالج اصغر مال تبادلہ ہو گیا اور آپ یہیں سے 28مئی 2008ء کو سرکاری ملازمت سے سبک دوش ہوئے۔کالج کے زمانے میں 1969-70ء میں بہترین شاعر کا اعزاز حاصل کیا۔
26 جون 2018 کو راولپنڈی میں وفات پائی۔ترقی پسند شعراء میں اپنا مقام منوایا۔ان کا ایک شعری مجموعہ "اے دل اے دریا" کے نام سے چھپ چکا ہے